رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ، زخمی ہوگئیں، تصاویئر شیئر کردیں

اللہ ان کو کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں، چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال، سابق گلوکارہ

پیر 13 ستمبر 2021 22:55

رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ، زخمی ہوگئیں، تصاویئر شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے اپنے کار حادثے کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہاتھ ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں‘۔سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال۔

وقت اشاعت : 13/09/2021 - 22:55:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :