عمر شریف کی طبیعت میں بہتری ،بیرون ملک جا سکتے ہیں: اہل خانہ

منگل 14 ستمبر 2021 22:13

عمر شریف کی طبیعت میں بہتری ،بیرون ملک جا سکتے ہیں: اہل خانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) لیجنڈ اداکارعمرشریف کے اہل خانہ کے مطابق عمرشریف کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ۔معروف کامیڈین کے آفیشل فیس بک اکائونٹ پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں بتایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے اور وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کے مطابق یہ سن کر اور دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ لوگ عمر شریف کے ہسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ہسپتال میں لی گئی تصاویر اور کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔زرین عمر نے ویزے کے عمل کوجلد یقینی بنانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیااور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت،مرتضی وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم ہائوس کے عملے سمیت تمام معاملات میں اہم کردار اداکرنے میں اینکر پرسن وسیم بادامی کا بھی شکریہ ادا کیا۔زرین غزل نے کہا کہ عمرشریف کی صحت کافی بہتر ہے انہیں صرف دل کا عارضہ ہے، عمرشریف کی یادداشت جانے کی خبرغلط ہیں۔انہوںنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ عمر شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کریں۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 22:13:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :