عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری

عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے، شہبازگل

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:49

عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستانی مزاحیہ اداکارعمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔شہبازگل نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔واضح رہے کہ عمرشریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

وقت اشاعت : 16/09/2021 - 12:49:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :