میرا پہلا آڈیشن ندا کے والد نے لیا تھا اور مسترد کر دیا تھا، یاسر نواز

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان کے اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْن کا سب سے پہلا آڈیشن اٴْن کی اہلیہ، میزبان ندا یاسر کے والد نے لیا تھا اور مسترد کر دیا تھا۔یاسر نواز کے سوشل میڈیا پر اس وقت چند مختصر سے ویڈیو کلپس خوب وائرل ہو رہے ہیں جس میں سے ایک نہایت دلچسپ ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر نواز کا ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ ’اٴْنہوں نے جب ایکٹنگ کیلئے پہلا آڈیشن دیا تھا تو ندا یاسر کے والد کاظم پاشا اٴْن کا پہلا آڈیشن لینے والے ڈائریکٹر تھے، وہ نیوی پر بننے والے ایک ڈرامے کا آڈیشن لے رہے تھے‘۔یاسر نواز نے بتایا کہ ’اٴْنہیں ایک سکرپٹ دیا گیا تھا کہ یہ کیمرے میں بولنا ہے، اٴْنہیں جملے بھی یاد تھے مگر جیسے ہی کیمرہ آن ہوا اٴْن کے دل کی دھڑکن تیز اور ہاتھ پائوں ٹھنڈے پڑ گئے تھے‘۔

اٴْنہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’اٴْن کے چہرے پر یہ بات واضح تھی کہ وہ بہت زیادہ نروس ہو رہے ہیں، اس دوران کاظم پاشا یعنی کہ ندا یاسر کے والد نے اٴْن کے والد سے کہا کہ یہ بچہ اداکاری میں ابھی کمزور ہے اور یہ کہہ کر ندا یاسر کے والد نے انہیں ریجیکٹ کر دیا تھا‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/09/2021 - 23:10:56

Your Thoughts and Comments