کئی پاکستانی ڈراموں کے سکرپٹ بے کار ہوتے ،نازش جہانگیر

کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا سکرپٹ اچھی طرح پڑھتی ہوں، اداکارہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا پاکستان میں بننے والے ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق کہنا ہے کہ کئی ڈراموں کے اسکرپٹ بے کار ہوتے ہیں۔گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر، حبا بخاری اور جنید خان نے میزبان ندا یاسر کے شو میں شرکت کی ۔اس دوران اِن معروف فنکاروں کی جانب سے پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق بھی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

نازش جہانگیر نے اسکرپٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت ساری جگہوں پر ڈراموں کے سکرپٹ اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات اب عام ہو گئی ہیں‘انہوں نے کہا کہ ’وہ بطور ڈرامہ شائقین بات کریں گی اور یہی ڈرامہ شائقین کا کہنا ہے کہ سکرپٹ کچھ جگہ بے کار ہوتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا اسکرپٹ اچھی طرح سے پڑھتی ہیں، وہ اسکرپٹ پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اسکرپٹ کے بعد وہ ڈرامے کے ڈائریکٹر کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں‘۔
وقت اشاعت : 16/09/2021 - 23:10:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :