انسان ہوں فرشتہ تھوڑی ہوں، غلطیاں ہوجاتی ہیں ،ندا یاسر

یاسر نواز نے میری پیروڈی ویڈیو اکیلے نہیں پورے گھر نے بنائی تھی،اداکارہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستانی سابق اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْن کے شوہر، اداکار یاسر نواز کی جانب سے بنائی گئی اٴْن پر پیروڈی ویڈیو اکیلے نہیں بلکہ پورے گھر نے مل کر بنائی تھی۔گزشتہ دنوں ندا یاسر نے اداکارہ حبا بخاری، نازش جہانگیر اور اداکار جنید خان کی میزبانی کی۔شو کے دوران ندا یاسر نے غلطی سے جہاں نازش کا نام لینا تھا اور کھیل کے دوران اٴْنہیں پوائنٹ دینے تھے وہاں حبا بخاری کا نام لے لیا۔

نازش جہانگیر کی جانب سے غلطی صحیح کروانے پر ندا یاسر نے کہا کہ ’سوری ناں، وہ بھول گئی تھیں، وہ انسان ہیں فرشتہ تھوڑی ہیں، اٴْن سے ایک فارمولا والی غلطی بھی ہو گئی تھی، انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، کبھی رات میں بچہ بیمار ہوتا ہے، انسان اپنے کاموں میں اٴْلجھا ہوا ہوتا ہے، ایسے میں مارننگ شو ہوسٹس بھی انسان ہی ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں اٴْن سے بھی ہو گئی‘۔

(جاری ہے)

ندا یاسر کے اس ردِ عمل پر جنید خان نے ندا یاسر سے پوچھا کہ اٴْن کے شوہر نے بھی اٴْن پر ایک پیروڈی ویڈیو بنائی تھی، یہ پیروڈی ویڈیو اٴْنہیں کیسی لگی تھی اٴْنہوں نے یاسر نواز کو کچھ کہا تو نہیں یہ ویڈیو بنانے پر جس پر ندا یاسر نے بتایا کہ’اٴْنہوں نے یاسر حسین کو کچھ نہیں کہا تھا کیوں کہ وہ پیروڈی ویڈیو یاسر نواز نے اکیلے نہیں بلکہ پورے گھر نے مل کے بنائی تھی‘۔
وقت اشاعت : 16/09/2021 - 23:10:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :