معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کی فیملی کو امریکہ کا ویزا جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کی فیملی کو امریکہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو ویزا اجراء کے لئے انٹرویو مکمل کئے گئے تاہم امریکی سفارتخانے نے عمرشریف کو علالت کے باعث انٹرویو سے استثنیٰ دیا جس پر امریکی سفارتخانے اور حکام کے شکر گزار ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عمر شریف خطے کے بڑے اداکار ہیں ان کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں، قوم عمر شریف کی صحت یابی کے لئے دعا کری
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 00:21:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :