خواتین کے جسم فروشی کے الزام پر اداکارہ ایلسن میک کو جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:29

خواتین کے جسم فروشی کے الزام پر اداکارہ ایلسن میک کو جیل بھیج دیا گیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) امریکی اداکارہ 39 سالہ ایلسن میک نے عدالت کی جانب سے ’خواتین کے جسم فروشی‘ کے الزام میں سزا سنائے جانے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایلسن میک کو رواں برس جون کے آخر میں نیویارک کی عدالت نے خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر تین سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلسن میک نے 16 ستمبر کو خود کو ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب بنے جیل حکام کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

ایلسن میک خود ہی جیل چل کر آئیں اور انہیں کوئی خصوصی سیکیورٹی دیئے بغیر جیل منتقل کردیا گیا۔ایلسن میک پر الزام تھا کہ انہوں نے متعدد نوجوان اور خوبرو کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں ایک کمپنی کے پاس بھیجا، جہاں خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی غلام بنایا جاتا تھا۔

کیتھ رنائر نے ’نیگزوم‘ نامی ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ ٹریننگ کمپنی بنا رکھی تھی، جس کا مقصد متعدد افراد کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کرنا تھا۔اس کمپنی کے ساتھ اداکارہ ایلسن میک سمیت کئی نامور اداکار، صحافی اور مارکیٹنگ کے شعبے کے افراد وابستہ تھے۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 21:29:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :