میشا شفیع نے نئے گانے کیلئے ٹورنٹو میں لاہور بسادیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:27

میشا شفیع نے نئے گانے کیلئے ٹورنٹو میں لاہور بسادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) میشا شفیع کے نئے گانے ’’ ہاٹ مینگو چٹنی ساس ‘‘کی میوزک ویڈیو کے لئے ٹورنٹو میںلاہور بسا دیا گیا ۔اس منفرد گانے کی شوٹنگ کی کہانی سناتے ہوئے میشا نے بتایا ہے کہ ان کے مناظرنریمان انصاری نے ٹورنٹو میں ہی فلمائے تھے۔ نریمان پاکستان کی معروف اداکارہ بشری انصاری کی صاحبزادی ہیں۔انسٹاگرام پر نریمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے میشا نے لکھا مزاح اس کی رگ رگ میں ہے اور ہم نے ایک میگا پارٹی فلمائی۔

(جاری ہے)

میشا نے ہاٹ مینگو چٹنی ساس کی تیاری کو نریمان کے بغیرناممکن قراردیتے ہوئے انہیں لکھا تم بہت ذہین، پرمزاح اورمہذب ہو۔فلمساز اویس گوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میشا نے لکھا اویس کے لیے بہت ساری محبتیں اور نیک تمنائیں جو کہ ٹورنٹو میں لاہور بسانے کے دوران ہماری مدد کیلئے تمام وقت ویڈیو کال پر موجود رہے۔الیکٹروپوپ کے ساتھ میشا کے تجربے کے علاوہ ان کا یہ نیا گانا ایک بالکل منفرد تھیم کے باعث خاصا سراہا گیا۔ میوزک ویڈیو میں ماڈرن ٹوئسٹ کے ساتھ روایتی رنگا رنگ ملبوسات ، بتیوں سے سجا ہواآموں سے بھرا ٹرک اورڈسکو تھیم والا ڈھابہ قابل ذکرہیں۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 22:27:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :