فواد چوہدری جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیں،فردوس عاشق کم میک اپ کریں، نوشین شاہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔۔شو کے دوران میزبان نے نوشین شاہ کو سیاستدانوں کو چند فیشن ٹپس دینے کے لیے بھی کہا۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے کہا کہ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو یہی کہوں گی کہ سب سے پہلے جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں کیونکہ فواد چوہدری کی عمر بھی اتنی زیادہ نہیں اور نہ ہی وہ بیمار ہیں لہذا وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں تاکہ ان کی جسامت صحیح ہوجائے۔

ساتھ ہی نوشین شاہ نے کہا کہ وہ باڈی شیمنگ نہیں کررہیں بلکہ فواد چوہدری کو اپنا خیال رکھنے کا کہہ رہی ہیں۔علاوہ ازیں نوشین شاہ نے سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ کم میک اپ کریں۔اسی شو میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے کہا جب بھی ایک فنکار کا موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیاجاتا ہے تو اچھا نہیں لگتا۔
وقت اشاعت : 17/09/2021 - 23:18:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :