اپنی شخصیت کے مطابق کردارنبھانے کا فیصلہ کرتا ہوں‘ ایوب کھوسہ

جب آپ سینئرز کی کیٹگری میں شامل ہوتے ہیں تو پرستاروں کی توقعات اور بھی بڑھ جاتی ہیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ میں اپنی شخصیت کے مطابق کردارنبھانے کا فیصلہ کرتا ہوں،خود کوکبھی بھی مکمل فنکار یا سپر سٹارنہیں سمجھتا بلکہ آج بھی ایسے چیلنجنگ کردار اداکرنا چاہتا ہوںجسے کرتے ہوئے دانتوں میں پسینہآ جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ جیسے جیسے فنکار سینئرزکی کیٹگری میں شامل ہوتاجاتا ہے اس کے پرستاروں کی توقعات اوربھی بڑھ جاتی ہیںاور وہ اپنے پسندیدہ اداکار سے مزید بہتر کام کی توقع رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یکسانیت کا قائل نہیں ہوں بلکہ ہرپراجیکٹ میں منفرد کردا ر ادا کرناچاہتاہوں اورمیں نے آج تک ایسا ہی کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مجھے اداکار ی کے ساتھ ساتھ کھانے بنانے کا شوق ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ میںاپنے ہاتھوں سے کھانا بناکر دوستوں کو پیش کروں ، میں تمام صوبوں کی ڈشیں بنانے میں مہارت رکھتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 11:45:04