سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئیں

پیر 20 ستمبر 2021 13:12

سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ چھا گئی ہیں۔ماہرہ خان اور کبری خان کا ڈرامہ سب کا فیورٹ بن گیا، ہم کہاں کے سچے تھے کی آٹھویں قسط نے بھی جادو چلادیا، یو ٹیوب پر چند گھنٹوں میں 23 لاکھ ویوز ہو گئے۔اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

اداکار عثمان مختار، کبری خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلی واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامیہم کہاں کے سچے تھے ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ اور اداکارہ کبری خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ دونوں اداکارائوں کے مداحوں نے ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 13:12:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :