’’خدا اور محبت 3‘‘ نے بھارت میں بھی مقبولیت کے ریکارڈز توڑ ڈالے

بدھ 22 ستمبر 2021 12:43

’’خدا اور محبت 3‘‘ نے بھارت میں بھی مقبولیت کے ریکارڈز توڑ ڈالے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈرامہ سیریل’ ’خدا اور محبت 3‘‘ نے بھارت میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نت نئے ریکارڈز بنا رہا ہے۔ بھارت میں بھی’’ خدا اور محبت ‘‘یو ٹیوب پر نمبر ون پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ شروع ہوتے ہی ڈرامے کے ہیرو فیروز خان کو بھارت سے لاکھوں مداحوں نے ٹوئٹر پر فالو کرنا شروع کر دیا۔

خدا اور محبت کی نشر کی گئی گزشتہ قسط کو پہلے 48 گھنٹوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا، یہ بھی پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا نیا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے خدا اور محبت 3 کی 33 اقساط نشر ہوچکی ہیں جن میں اقرا عزیز اور فیروز خان سمیت متعدد اداکاروں کی شاندار اداکاری نے مداحوں کی نظریں ٹی وی اسکرین سے ہٹنے نہ دیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2021 - 12:43:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :