عمر شریف کو امریکہ لے جانے والی ایئر ایمبولنس کل کسی بھی وقت پہنچنے کا امکان

سندھ حکومت نے ایئر ایمبولنس کی رقم ادا کردی، عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کے لیے دو کروڑ چراسی لاکھ اٹھانوے ہزار ادا کئے گئے

بدھ 22 ستمبر 2021 13:52

عمر شریف کو امریکہ لے جانے والی ایئر ایمبولنس کل کسی بھی وقت پہنچنے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی کاوشیں رنگ لے آہیں سندھ حکومت نے ایئر ایمبولنس کی رقم ادا کردی۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے لئے چار کروڑ جاری کیے گیے تھے عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کے لیے دو کروڑ چراسی لاکھ اٹھانوے ہزار ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو پاکستانی پیسوں کو امریکی ڈالر میں جمع کروانے کے لئے خط بھی لکھا تھا عمر شریف لے جانے والی ایئر ایمبولنس کل (جمعرات) کسی بھی وقت پہنچنے کا امکان ہے عمر شریف کے اہلخانہ نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیاہے۔

عمر شریف کے بیٹے جواد کے مطابق ایئر ایمبولنس کی رقم سندھ حکومت نے ادا کردی ہے اس حوالے سے مجھے ای میل بھی موصول ہوگئی ہے پروسس میں تھوڑا وقت لگتا ہے ان شاء للہ جلد انہیں علاج کے لئے منتقل کردیا جائے گا سند ھ حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2021 - 13:52:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :