شادی پر سب سے پہلے حرا مانی کو بلایا ہے، اریبہ حبیب

بدھ 22 ستمبر 2021 14:27

شادی پر سب سے پہلے حرا مانی کو بلایا ہے، اریبہ حبیب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی پر حرا مانی کو پہلے ہی بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

حرا مانی اکثر یہ شکوہ کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں کوئی شادی پر نہیں بلاتا، ایسے ہی حال ہی میں منال خان کی شادی میں جہاں ساتھی شوبز ستاروں نے شرکت کی وہیں مداحوں نے حرا مانی کی کمی محسوس کی۔ایک صارف نے کہا کہ منال کی شادی پر حرا مانی موجود نہیں تھیں، وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ مجھے شادی پر کوئی نہیں بلاتا۔اس کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ میری شادی کا دعوت نامہ میں نے حرا کو پہلے ہی دے دیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2021 - 14:27:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :