معروف ٹی وی ہدائیتکار فیضیاب احمد صدیقی کو دل کا دورہ،پمز ہسپتال میں سٹنٹ ڈال کر ڈسچارج کردیا گیا

فیضیاب احمد صدیقی اب ٹھیک ہیں شوبز حلقوں سے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعائوں کی اپیل ہے‘تنویر آفریدی

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) معروف ٹی وی ہدائتکار فیضیاب احمد صدیقی کو دل کا دورہ،پمز ہسپتال میں سٹنٹ ڈال کر ڈسچارج کردیاگی۔تفصیلات کے مطابق شوبز کی معروف شخصیت فیضیاب صدیقی دو روز قبل انہیں اچانک دل میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دئیے۔گذشتہ روزانہیں پمز اسپتال اسلام آباد سے ڈسچارج ہوگئے۔ فیضیاب صدیقی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔نغمہ ساز گروپ کے روح رواں تنویر آفریدی نے فیضیاب صدیقی کی رہائش گاہ پر جا کر ان تیمارداری کی۔انہوں نے شوبز حلقوں سے فیضیاب صدیقی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2021 - 12:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :