گلوکار ، کمپوزر راحیل فیاض نے لائیو گاکر بھرپودا داد حاصل کی

راحیل فیاض نے ڈرامہ سیریل ’’ نظر بد ‘‘ کا ٹائٹل سانگ بھی گا چکے ہیں

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:10

گلوکار ، کمپوزر راحیل فیاض نے لائیو گاکر بھرپودا داد حاصل کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) گلوکار او ر کمپوزر راحیل نے پی ٹی وی پر لائیو گیت سنا کر بھرپور داد حاصل کی ۔گلوکار و کمپوزر راحیل فیاض نے پی ٹی وی ہوم کے پروگرام سندس لائیو برنچ میں لائیو گیت سنا کر خود داد سمیٹی اور ان کے پرستاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

راحیل فیاض نجی ٹی وی سے آن ائیر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل ’’ نظر بد ‘‘ کا ٹائٹل سانگ گا کر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔یاد رہے کہ راحیل فیاض پاکستان کے پہلے میوزک ڈائریکٹر جنہوں نے بھارت سے مدھو شری کو پاکستانی ڈرامے کے لئے پہلی مرتبہ گانے کا موقع دیا۔

وقت اشاعت : 23/09/2021 - 13:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :