عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

خاندان کے ایک شخص کو ایئر ایمبولینس میں جانے کی اجازت دی جائے،جواد عمرکی اپیل

جمعہ 24 ستمبر 2021 14:52

عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی امریکا منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای)نے ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، اس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو ممبر بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا کہ والد اسپتال میں بدستور زیرِ علاج ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔جواد عمر نے اپیل کی ہے کہ خاندان کے ایک شخص کو ایئر ایمبولینس میں جانے کی اجازت دی جائے، خاندان کے دیگر لوگ کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکا پہنچیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایئر ایمبولینس پاکستان پہنچے گی۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 14:52:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :