ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:06

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردی ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کے شوہر بلال شاہ موجود ہیں اور ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی پارٹی یا کلب میں ہیں۔ویڈیو میں بیک گرانڈ میوزک میں ایک مغربی گانا چل رہا ہے جبکہ حریم شاہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔حریم شاہ نے یہ ویڈیو کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے جسے اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات سے انکار کردیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ ان کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ حریم شاہ سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بیحد قریب ہیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 17:06:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :