دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلی کا قبضہ لے کر تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع کردیا۔دونوں لیجنڈز کے گھروں میں پڑا ملبہ اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد مزید کام کیا جائے گا۔حکومتی فیصلے کے تحت راج کپور حویلی اور دلیپ کمار کے مکان کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بالی وڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق کا دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤ کبھی بھی کم نہیں ہوا۔خیال رہے کہ سوا 6 مرلے پر مشتمل کپور حویلی ڈھکی منور شاہ میں واقع ہے جو پرتھوی راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروائی تھی جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار محلہ خداداد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 24/09/2021 - 23:29:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :