خود خوش قسمت سمجھتا ہوں جس کے ہاتھوں سے معذورکھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا ‘ اسد بھنڈارا

میں نے چارلی ماموں اورحسیب پاشا نے ہامون جادوگرکاگٹ اپ اپناکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ‘ گفتگو

ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سینئر اداکار اسد بھنڈرانے کہا ہے کہ میں خود کو انتہائی خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ جس کے ہاتھوں سے معذورکھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوا ،شاید یہ پوری دنیا میں واحد ٹورنامنٹ تھا جس میں کھلاڑیوںنے ویل چیئر پر بیٹھ کر کرکٹ کا باقاعدہ ٹورنامنٹ کھیلا ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے اسد بھنڈارا نے کہا کہ معذور کھلاڑیوں کیلئے میں نے ڈرامہ عینک والا جن میں نبھائے گئے کردار چارلی ماموں اورحسیب پاشا نے ہامون جادوگرکاگٹ اپ اپنایا اور ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جس سے کھلاڑی بہت محظوظ ہوئے اور میںان لمحات کو کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کو اس طرز کے ٹورنامنٹ اپنی سرپرستی میں کرانے چاہئیںتاکہ یہ لوگ احساس کمتری کا شکار ہونے کی بجائے معاشرے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 11:45:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :