کنزہ رزاق ہدایتکار انجم شہزاد کے سپورٹس ڈرامہ’’22 قدم‘‘ میں جلوہ گرہوں گی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء)ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کنزہ رزاق ہدایتکار انجم شہزاد کی نئی ڈرامہ سیریل ’’22 قدم‘‘ میں اپنا رنگ جمانے آرہی ہیں۔اداکارہ کنزہ رزاق اس سے قبل بہت ساری ڈرامہ سیریلز،ٹیلی فلموں اورٹی وی کمرشلز میں اپنی بہترین اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں اس بار انجم شہزاد نے اپنے سپورٹس ڈرامہ سیریل میں انہیں ایک انتہائی اہم اوراچھوتے کردارمیں کاسٹ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامہ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ڈرامہ اپنے فلور پر ہے جسے جلد ریلیز کیاجائیگا۔خوبرو اداکارہ کنزہ رزاق کو اس سے قبل ویب سیریز’’لوگ کیا کہیں گے‘‘میں فیصل قریشی اور ’’ایک جھوٹی محبت‘‘ میں بلال عباس خان کے ساتھ تنقیدی نظروں سے دیکھا گیا تھا۔کنزہ رزاق 2017 سے ٹی وی سکرینوں پر چیلنجنگ کرادر اداکررہی ہیں اورانہیں منتخب کرنے میں انتہائی دانشمندی سے کام لے رہی ہیں۔اس بار پھر سے کنزہ رزاق ایسے ہی اچھوتے اور روٹین سے ہٹ کر کردار کو لے رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ناظرین انہیں ہربار کی طرح ایک الگ کردار میں سراہیں گے۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 11:45:10