کراچی والوں نے ہمیشہ کی طرح بہت پیارسے نوازا،گھرلاہور ،روح کراچی میں بستی ہے،غفار لہری

بہن کی طبیعت بہتر ہونے پر لاہور واپس جارہا ہوں،زیرتکمیل پراجیکٹ مکمل کروائونگا،گفتگو

ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان فلم سٹیج ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری کراچی میں ایک ماہ قیام کے بعد 3 اکتوبر کو لاہور واپس آئیں گے۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے غفار لہری نے کہاکہ وہ کراچی اپنی بیمار بہن کی عیادت کے لیئے آئے ہوئے تھے ان کا کراچی میں دوماہ رہنے کاارادہ تھا مگر لاہور میں ان کے پراجیکٹس ادھورے تھے جنہیں مکمل کرنے کے لیئے انہیں ایک ماہ بعد ہی واپسی کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے کہاکہ کراچی والوں نے ہمیشہ کی طرح بہت پیار سے نوازاہے جس پر وہ ان کے بے حد مشکور ہیں اپنے اس ایک ماہ قیام کے دوران انہوں نے اپنے استاد لہری مرحوم کی برسی پر 13 ستمبرکوان کی قبر پر حاضری دی اوران کے لیئے دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

غفار لہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی میں مختلف تقریبات اور چینلزکے پروگرامزمیں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سارے آرٹسٹوں سے بھی ملاقات کی جن میں معروف صحافی اسلم محمود دہلوی،اداکارہ سلومی رانا،اداکارہ ناہیدہ شمیم و دیگر شامل ہیں۔

غفار لہری نے مذید کہاکہ میرا گھرلاہور میں بستاہے اور روح کراچی میں بستی ہے اس لیئے گاہے بگاہے میں کراچی کا چکر لگاکر اپنی روح کو مطمئن کرلیتاہوں ان کی بہن کی طبیعت اب کچھ بہتر ہے جس پر وہ لاہور واپس آرہے ہیں،لاہور واپسی پر وہ لاہور میں اپنے زیرتکمیل پراجیکٹ مکمل کروائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 11:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :