ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:51

ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کراچی میں اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق مدد کے نام پر آئی ٹی ایکسپرٹ نے نادیہ خان کو مالی نقصان پہنچایا، ملزم نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یو ٹیوب چینل ہیک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے یو ٹیوب چینل ہیک کرنے کے بعد گوگل پبلشر آئی ٹی اور بینک کی تفصیلات تبدیل کر دیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ اس صورتِ حال کے بعد نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نادیہ خان کو فراڈ کا پتہ چلا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، نادیہ خان نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ سے اپنا چینل بھی ریکور کرایا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے مزیدبتایاکہ نادیہ خان کا دعوی ہے کہ نقصان کی رقم 3 گنا زیادہ ہے۔عمران ریاض کے مطابق ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/09/2021 - 14:51:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :