عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولنس (کل) پہنچے گی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:14

عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولنس (کل) پہنچے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولنس کل(اتوار) رات گیارہ بجے پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر شریف نے بتایا کہ ایئرایمبولنس میں صرف والد صاحب جائیں گے۔جواد عمر نے کہا کہ پیر کو اہلیہ دیبا، شہزاد عمر اور جواد عمر امریکا روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

وقت اشاعت : 25/09/2021 - 19:14:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :