عمرشریف کی امریکاروانگی، ایئرایمبولینس کاشیڈول جاری

امریکہ سے آنے والی ایئرایمبولینس 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) اداکار عمر شریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ امریکہ سے آنے والی ایئرایمبولینس 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جس کے لئے عمر شریف کو اسپتال سے ساڑھے چار بجے تک کراچی ایئر پورٹ پرپہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پرواز صبح ساڑھے 5 بجے واشنگٹن امریکہ کے لیے اڑان بھرے گی جبکہ پرواز جرمنی، آئس لینڈ اور کینیڈا میں دو گھنٹے کا اسٹے کرتے ہوئے امریکہ پہنچے گی ۔

پرواز امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر چار بجے واشنگٹن ڈی سی کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی جبکہ شام پانچ بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی جس کا اجازت نامہ بھی جاری کردیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/09/2021 - 23:30:08

Your Thoughts and Comments