ڈرامہ سیریل دیوانگی لکس اسٹائل ایوارڈز2021میں بہترین ڈرامہ سریل کے لیے نامزد

ڈرامہ بنیادی طور پر کہانی کی جدید شکل ہے جو واقعات اور کرداروں کے باہمی ربط سے تشکیل پاتی ہے

پیر 27 ستمبر 2021 11:12

ڈرامہ سیریل دیوانگی لکس اسٹائل ایوارڈز2021میں بہترین ڈرامہ سریل کے لیے نامزد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) ڈرامہ بنیادی طور پر کہانی کی جدید شکل ہے جو واقعات اور کرداروں کے باہمی ربط سے تشکیل پاتی ہے۔ جس طرح ایک کہانی دوسری کہانی سے فنی اعتبار سے مختلف ہوتی ہے۔ اسی طرح اس کا زندگی کے ساتھ رشتہ بھی جداگانہ ہوتا ہے۔ ڈراما نگار کو اپنی تخلیق میں ہر مزاج کے ناظر کے ذوق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے موضوعات کی طرف مائل ہونا پڑتا ہے جو اپنے تاثر کے اعتبار سے نہ صرف ہمہ گیر بلکہ اجتماعی مذاق ، روایت اور جذبے کی ترجمانی اور عکاسی بھی کرتے ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈرامے کو جمہوری فن کہا جاتا ہے-

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کا پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور بلاشبہ اس ڈرامے کو نامزد کیا بھی جانا چاہیے اس ڈرامے کو نامزد کیے جانے کی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ گوگل نے پاکستان میں سرچ کیے جانے والے مختلف ایونٹس، فلمیں، ڈرامے اور دیگر چیزوں کی فہرست جاری کی ہے۔

گوگل کی اس فہرست میں جیو نیوز کا ڈرامہ( 'دیوانگی) بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا اور اس ڈرامے کو غیر معمولی طور پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دیوانگی ڈرامے کی آخری قسط کو یوٹیوب پر صرف 48 گھنٹوں میں تقریباً 50 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔

ادب تخلیقی تجربے کے اظہار اور ابلاغ کا دوسرانام ہے۔

جس میں لفظوں کی ایک خاص ترتیب و تنظیم سے کام لیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے ڈراما بھی ادب ہے اور وہ الفاظ کی موزوں ترتیب و تنظیم کے ساتھ تخلیقی تجربے کے اظہار کی ایک صورت ہے۔ یہی وجہ کہ دانش تیمور اور حبا بخاری نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ مکمل انصاف کیا ہے ، ڈرامہ دیکھتے ہو ئے بالکل بھی محسوس نہیں ہوتا کہ یہ ایک ڈرامہ چل رہا ہے بلکہ ڈرامہ دیکھنے والے کا مشاہدہ اس کو یہ بتاتا ہے کہ اصل میں یہی زندگی کی سچائی ہے جو ہمارے ارد گرد کے لوگوں میں وقوع پذیر ہوتی رہتی ہے-حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


اس ڈرامے نے سامعین کو پہلی قسط سے ہی اپنے سحر میں جکڑا ہوا تھا۔ جیسے جیسے ڈراما اپنی ارتقا کی منزلیں طے کرتا ہوا آگے بڑھتا گیا ویسے ویسے لوگوں کا جم غفیر بھی اس کے ساتھ بڑھتا چلا گیا ڈرامے کی کہانی ، سسپنس، مکالموں کی ادائیگی اور لائٹ میوزک نے ڈرامے کے سامعین کو ٹی وی اسکرین سے دور نہیں ہونے دیا اور اسی وجہ سے ڈرامے کی ریٹنگ بھی ٹاپ پر رہی-
ہمیں یقین ہے کہ ڈرامہ نہ صرف بہت سارے ایوارڈ جیتے گا بلکہ ایوارڈز کی جیتنے کی تعداد میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دے گا-
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 11:12:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :