میری کامیابی صرف اللہ کی وجہ سے ہے، حمیمہ ملک

مغرور، بدتمیز اور اکڑ میں رہنا ’کٴْول‘ نہیں ہے بلکہ خوش اخلاق بننا بہتر ہے،اداکارہ

پیر 27 ستمبر 2021 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء)اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ اٴْنہیں صرف اللہ تعالیٰ کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اٴْنہوں نے لکھا کہ ’اٴْن کی کامیابی کی وجہ اللہ تعالیٰ ہیں اور اٴْنہوں نے یہ بات اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان سے سیکھی ہے۔

(جاری ہے)

‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میں وہ باتیں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو میں نے محسوس کیں۔

‘ اٴْنہوں نے کہا کہ ’مغرور، بدتمیز اور اکڑ میں رہنا ’کٴْول‘ نہیں ہے بلکہ خوش اخلاق بننا بہتر ہے۔‘حمیمہ ملک نے کہا کہ ’شائستہ بنیں، مہربان رہیں، اپنے نفس کا بہتر ورڑن بنیں، اپنے اندر روحانی محبت پیدا کریں‘۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب کے لیے ایک وقت مقرر ہے لہٰذا اٴْس وقت کے آنے سے پہلے خود کو بہترین بنالیں۔‘
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 21:50:41