عائشہ خان کی بیٹی کیساتھ مدّت بعد ویڈیوز وائرل

پیر 27 ستمبر 2021 21:50

عائشہ خان کی بیٹی کیساتھ مدّت بعد ویڈیوز وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابق اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ’ماہ نور‘ اور شوہر ’میجر عقبہ‘ کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر لینے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے تصویر خراب ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں کبھی عائشہ خان کی بیٹی تصویر لیتے ہوئے بھاگ رہی ہے تو کبھی تصویر لینے کے دوران اٴْن کے شوہر میجر عقبہ کو چھینک آجاتی ہے۔عائشہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جب بھی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں تو یہ ہوتا ہے۔‘

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/09/2021 - 21:50:41

Your Thoughts and Comments