شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا،ہمیشہ اچھے اورمعیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں،زیمن خان

بے شمار فلموں کی آفرز ہوئیں، سب میں کام کرتی تو میرے نام کے ساتھ فلموں کی لمبی لسٹ موجود ہوتی۔ماڈل واداکارہ کی گفتگو

منگل 28 ستمبر 2021 12:13

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف ماڈل واداکارہ زیمن خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور اب میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی باقاعدگی سے کر رہی ہوں ،انہوں نے کہا کہ مجھے بے شمار فلموں کی آفرز ہوئیں اگر میں سب فلموں میں جن کی مجھے آفرز ہوئی تھی کام کرتی تو آج میرے نام کے ساتھ فلموں کی ایک لمبی لسٹ موجود ہوتی ،ماڈل واداکارہ زیمن خان نے کہا کہ میں بہت طویل عرصہ تک فیشن شوز اور ماڈلنگ میں مصروف رہی جس کے باعث میں اداکاری پر بھر پور توجہ نہ دے سکی ، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور سچے لوگوں سے ہی دوستی کرنا پسند کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

کاہنہ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) میں گفتگوکرتے ہوئے زیمن خان نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر فیلڈ میں ہوتے ہیں اس لیئے ہمیں شوبز کو برا نہیں کہنا چاہیے اس میں برے کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تاکہ اس فیلڈ سے ان کا خاتمہ ہو اور صرف اچھا کام کرنے والے ہی میدان میں موجود رہیں،زیمن خان نے کہا کہ میں نے کبھی کام حاصل کرنے کے لیئے کسی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کسی سفارش کا سہارا لیا ہے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کیا ہے میرے کام میں توجہ کی وجہ سے ہی سب مجھے اپنے پراجیکٹس کا خوشی سے حسہ بناتے ہیں،میری نئی لڑکیوں کو بھی یہی نصیحت ہے کہ اپنے ارد گرد دھیان دینے کی بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اچھے سے اچھا کام کریں تاکہ آنے والے وقت میں وہ ایک مضبوط اور نامور بن کر سامنے آئیں تاکہ شوبز پراجیکٹ میں انہیں زیادہ سے زیادہ کاسٹ کیا جائے اور انہیں زیادہ مواقع ملیں۔

وقت اشاعت : 28/09/2021 - 12:13:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :