ائیرایمبولینس پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو لے کر بیرون ملک روانہ ہو گئی

ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل سے روانہ ہوئی، عمر شریف کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ائیر ایمبولینس میں موجود ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 ستمبر 2021 12:11

ائیرایمبولینس پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو لے کر بیرون ملک روانہ ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر 2021ء) : پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کو لے کر ائیرایمبولینس بیرون ملک روانہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ائیرایمبولینس عمر شریف کو حج ٹرمینل سے لے کر امریکہ روانہ ہوئی۔ ائیر ایمبولینس میں عمر شریف کے ہمراہ اُن کی اہلیہ زرین عمر بھی موجود ہیں۔ روانگی سے قبل ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے عمر شریف کا ائیرایمبولینس میں معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے عمر شریف کو فٹ قرار دے دیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق عمرشریف کو پرائیویٹ وارڈ سے ڈسچارج کیا گیا جس کے بعد وہ بذریعہ ایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں ائیر ایمبولینس انہیں امریکہ لے جانے کے لیے تیار کھڑی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

زریں عمر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، دو دن پہلے شوہرکو دل کا دورہ پڑا تھا، علاج کےلیےعمرشریف کی امریکہ منتقلی بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل دوپہر فلپائن سے کراچی پہنچی تھی۔ خیال رہے کہ اداکار و کامیڈین عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بُک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔

شیڈول کے مطابق انہیں لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس نے اتوار کی رات 11 بجے کراچی پہنچنا تھا لیکن اتوار کو عمرشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے فوری روانگی مؤخر کی گئی تھی۔ گذشتہ روز ڈاکٹرزکی عمرشریف کو بلڈ پریشر کم ہونےکے باعث آئندہ 24گھنٹےسفرنہ کرنےکی تجویز دی تھی، اہلیہ عمرشریف نے بتایا تھا کہ گذشتہ روز بلڈ پریشر ڈراپ ہونے پر ڈاکٹرزنےسفرنہ کرنےکی ہدایت کی تھی۔ تاہم اب ائیر ایمبولینس عمر شریف کو لے کر امریکہ روانہ ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 12:11:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :