اداکارہ اقرا عزیز نے یاسرحسین کے ہمراہ اپنے بیٹے کو پیار کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئرکر دی

منگل 28 ستمبر 2021 20:31

اداکارہ اقرا عزیز نے یاسرحسین کے ہمراہ اپنے بیٹے کو پیار کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئرکر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر، اداکار و میزبان یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین کی جانب سے اکثر و بیشتر ہی اپنی نئی تصویریں، ویڈیوز اور گھومتے پھرتے بنائے گئے ویلاگز مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جاتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز نے یاسر حسین کے ہمراہ اپنے ننھے سے بیٹے کبیر حسین کو پیار کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین اپنے بیٹے سے خوب پیار کر رہے ہیں اور کھیل رہے ہیں۔ویڈیو میں کبیر حسین کا چہرہ تو نہیں دکھایا گیا ہیمگر پھر بھی مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور اس جوڑی اور اِن کے بچے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/09/2021 - 20:31:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :