بطوراداکارلیجنڈ عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا، انوپم کھیر

دنیا میں ایسے چند ہی ایسے لوگ ہیں جو سب کو ہنساتے اور خوشیاں بکھیرتے ہیں

پیر 4 اکتوبر 2021 14:58

بطوراداکارلیجنڈ عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا، انوپم کھیر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرکا کہنا ہے کہ بطوراداکارمیں نے لیجنڈ عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرجو متعدد بارپاکستان مخالف بیانات دینے پر خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ لیکن پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال نے انوپم کھیرکوبھی غمزدہ کردیا۔

(جاری ہے)

انوپم کھیرنے اپنے وڈیوبیان میں کہا کہ لیجنڈ کامیڈین، اداکار اور انسان دوست عمرشریف صاحب کے انتقال پردکھ میں ہوں۔

عمر شریف حقیقت میں لیجنڈ اداکارتھے۔انوپم کھیرنے کہا کہ عمرشریف سے کافی سال قبل لندن میں ملاقات ہوئی۔ اداکارکا مزاح بہترین تھا۔ بطوراداکارمیں نے عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اداکار نے کہا کہ دنیا میں ایسے چند ہی ایسے لوگ ہیں جوسب کوہنساتے اورخوشیاں بکھیرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور مداحوں کو اس بڑے نقصان سے نمٹنے کی ہمت دے۔
وقت اشاعت : 04/10/2021 - 14:58:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :