عمر شریف کی میت جرمنی کے شہر میونخ کے ائیر پورٹ سے  آج روانہ کی جائے گی

Mehwish Zaffar مہوش ظفر منگل 5 اکتوبر 2021 13:34

عمر شریف کی میت جرمنی کے شہر میونخ کے ائیر پورٹ سے  آج روانہ کی جائے گی
جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2021ء) پاکستان کے مشہور و معروف لیجنڈ اداکار عمر شریف جرمنی میں علالت کے باعث ہفتے کی صبح انتقال کر گئے تھے۔ پیر کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد ان کی نماز جنازہ جرمنی ہی کے ایک شہر نیورن بیرگ کی ایک مقامی مسجد میں پیر کے روز ادا کی گئ تھی اور آج بروز منگل ان کا جسد خاکی ان کے آخری سفر پر پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔



عمر شریف کی میت جرمنی کے شہر میونخ سے ترکش ائیر لائن کے ذریعہ ملک روانہ کی جائے گی۔ میت پہلے جرمنی سے ترکی کے شہر استنبول اور پھر وہاں سے کراچی پہنچے گی عمر شریف کی میت ترکش ائیر لائن کی فلائٹ نمبر 1634T سے تقریبا 3 بجے دوپہر جرمنی سے روانہ کردی جائے گی۔ جو کہ رات ساڑھے دس بجے 708Tسے اسینبول سے چلے گی اور بدھ کی صبح پونے چھ بجے پہنچے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہجرمنی کے شہر نیورن بیرگ میں لیجنڈ اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ کا اہتمام فرینکفرٹ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ اور جرمنی بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے اسی شہر کی ایک مقامی مسجد میں کی۔
عمر شریف پچھلے ہفتے منگل کے دن ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہوئے تھے ۔

ان کی ائیر ایمبولینس کو فیول بھروانے اور عملہ تبدیل کرنے کی غرض سے جب جرمنی کے شہر نیورن بیرگ میں اتارا گیا تو ان کے ساتھ موجود ڈاکٹروں نے انھیں بے حس و حرکت پایا جس کی بناء پر انھیں فوری جرمنی کے ایک ہسپتال کے آئ سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ ہونے کے بعد ان کو نمونیہ ہونے کی تشخیص کے ساتھ ہی ان کی اینٹی بائیوٹک دوا شروع کردی گئ۔

جرمن ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کو تسلی نہیں ہوجاتی۔ہم انھیں آگے سفر کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوران سفر ان کی بیگم زریں عمر ان کے ہمراہ تھیں ان کا کہنا تھا کہ جہاز کی کوئ لائیٹ بھی خراب ہوگئ تھی جس کی بناء پر جہاز رات کو پرواز کرنے سے بھی قاصر تھا ہفتے کی صبح دوران علاج ہی عمر شریف کا انتقال ہوگیا تھا۔ ہفتہ اتوار چھٹی کے باعث ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکا تھا ۔

عمر شریف کی میت کو ان دو دونوں میں ہسپتال کے ہی سرد خانے میں رکھا گیا بروز پیر ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد انھیں غسل دیا گیا۔ اور پھر ایک مقامی مسجد میں بہت بڑی تعداد میں موجود مداحوں نے ان کی نماز جنازہ پڑھی۔ آج بروز منگل ان کی میت ترکش ائیر لائن سے پاکستان بھیجی جائے گی جو کہ بدھ کو وہاں پہنچے گی
وقت اشاعت : 05/10/2021 - 13:34:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :