عامر خان نے ریکھا کیساتھ کوئی فلم کیوں نہیں کی وجہ سامنے آگئی

وہ اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کے تقریباًً تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ نظر آئی ہیں

بدھ 6 اکتوبر 2021 13:44

عامر خان نے ریکھا کیساتھ کوئی فلم کیوں نہیں کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم نہ کرنے کی ایک حیران کن وجہ سامنے آگئی۔ریکھا کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کے تقریباًً تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ نظر آئی ہیں لیکن یہاں حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ریکھا نے عامر خان کے ساتھ اب تک کوئی فلم نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اٴْنہیں ریکھا کا رویہ پسند نہیں ہے جس طرح سے ریکھا شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکاروں اور دیگر عملے کے ساتھ رویہ اختیار کرتی ہیں، وہ عامر خان کو بالکل پسند نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اٴْنہوں نے آج تک ریکھا کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے اداکار عامر خان کے والد طاہر حسین کے ساتھ کام کیا تھا اور اٴْس فلم کی شوٹنگ کے دوران عامر خان اکثر سیٹ پر جایا کرتے تھے اور شاید اٴْسی وقت اٴْنہوں نے ریکھا کا رویہ دیکھ لیا تھا جس کے بعد اٴْنہوں نے ریکھا کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ریکھا اکثر اپنی فلم کے سیٹ پر تاخیر سے پہنچتی تھیں اور وہ فلم پر خاصی توجہ بھی نہیں دیتی تھیں جس کی وجہ سے بہت سے سین ری ٹیک کرنے پڑ جاتے تھے۔ریکھا کی یہی لاپرواہی دیکھ کر عامر خان نے آج تک اٴْن کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 13:44:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :