گلوکار علی ظفر نے سائبر کرائم کے مقدمہ میں ملزم علی گل پیر کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی درخواست دائر کردی

بدھ 6 اکتوبر 2021 15:24

گلوکار علی ظفر نے سائبر کرائم کے مقدمہ میں ملزم علی گل پیر کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی درخواست دائر کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) گلوکار علی ظفر نے سائبر کرائم کے مقدمہ میں ملزم علی گل پیر کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی درخواست دائر کردی۔علی ظفر نے درخواست میں کہا علی گل پیر سمیت دیگر نے ان پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگائے، عدالت میں طلبی پر بھی علی گل پیر نے غلط بیانی کی اور عدالت میں بیماری کی جھوٹی درخواستیں دیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا علی گل پیر کے مطابق فریکچر کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ جب کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم بالکل ٹھیک ہے لیکن غلط بیانی کرکے عدالت پیش نہیں ہوئے۔ لہذا عدالت علی گل پیر کے خلاف غلط بیانی کرنے پر فوجداری کی کارروائی کرے۔علی ظفر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا میشا شفیع نے تو عدالت آنا نہیں ہے اس لیے کیس کا فیصلہ کرکے میری زندگی آسان کردیں۔علی ظفر نے مزید کہا مجھے راولپنڈی میں کنسرٹ پر جانا تھا تاہم عدالت نے طلب کیا تو میں ایک گھنٹے میں پیش ہوگیا جب کہ دوسری پارٹی تین سال سے عدالت نہیں آرہی۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 15:24:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :