معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے

جمعرات 7 اکتوبر 2021 12:50

معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم’’جان ہٹ میں جاری‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ڈانس کے دوران ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈکشن اسٹاف کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کیلئے ہولی کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کے اچانک ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

پروڈکشن اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/10/2021 - 12:50:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :