پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کروں گا ، عاصم اظہر

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 15:03

پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کروں گا ، عاصم اظہر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اٴْن کے لیے یہ سال بہت خاص ہے کیونکہ اس سال وہ پہلی بار لکس سٹائل ایوارڈز میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

لکس اسٹائل ایوارڈز کے سٹوڈیو سے گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ’میرے لیے، یہ سال بہت خاص ہے کیونکہ میں پہلی بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کروں گا‘۔گلوکار نے کہا کہ ’میں نے اس سے پہلے کبھی لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت نہیں کی اور میں بہت پٴْرجوش ہوں‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارم کرنے جارہا ہوں اور مجھے اٴْمید ہے کہ آپ سب کو میری پرفارمنس پسند آئیگی‘۔
وقت اشاعت : 09/10/2021 - 15:03:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :