ہائی کورٹ نے ادا کارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی

پیر 11 اکتوبر 2021 16:38

ہائی کورٹ نے ادا کارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) ہائی ورٹ نے ادا کارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی بچوں کی حوالگی کی درخواست دفتر خارجہ کو ہدایت کے ساتھ نمٹا دی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کو رٹ نے کہاکہ متعلقہ وزارت فریقین کو سن کر درخواست کا فیصلہ کرے ، وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا تھا ،وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروادیا تھا ،ڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا تھا ۔

درخواست میں کہاگیاتھا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔عدالت نے اسد خٹک کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔
وقت اشاعت : 11/10/2021 - 16:38:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :