اداکارہ میرا نے فلم بنانے کے لیے پیسے نہ دینے پر حکومت کوخودکشی کی دھمکی دے دی

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کی حکومت کے نام دھمکی آمیز تحریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 اکتوبر 2021 14:57

اداکارہ میرا نے فلم بنانے کے لیے پیسے نہ  دینے پر حکومت کوخودکشی کی دھمکی دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2021ء) : پاکستان کی فلمسٹار میرا نے فلم بنانے کے لیے پیسے نہ دینے پر حکومت کو خود کُشی کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فلم بنانے کے لیے پیسے دئیے جائیں بصورت دیگر وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیں گی۔ میرا کی دھمکی آمیز تحریر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ خیال رہے کہ فلمسٹار میرا س سے قبل بھی کئی بارحکومت سے امداد کی اپیل کر چکی ہیں۔

فلمسٹار میرا کے مطالبے اور حکومت کو دی گئی دھمکی کے بعد معروف اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے کہا کہ اس وقت اداکارہ میرا ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے میں ہمیں اُن کی مدد کرنی چاہئیے۔ سوشل میڈیا پر شمعون عباسی نے اداکارہ میرا کا ایک بیان شیئر کیا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ فلم بنانے کے لیے اُن کی مالی مدد کی جائے، اگر اُن کی مدد نہیں کی گئی تو وہ خودکشی کرلیں گی۔

(جاری ہے)

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میرا نے گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں اور اب ہمیں چاہئیے کہ ہم اُن کے ذہنی اور مالی مسائل میں اُن کا ساتھ دیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نیا پاکستان حکام سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ اداکارہ میرا کو اعلیٰ حکام کے ساتھ بیٹھنے اور بات چیت کرنے کا موقع فراہم کریں اور اُن کے مسائل کو حل کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ذہنی صحت کے مسائل پر اپنی آواز بلند کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بطور اداکار ہمیں ذہنی صحت کے مسائل پر بات چیت کرنی چاہئیے اور اپنے مداحوں میں اس کے حوالے سے شعور پیدا کرنا چاہئیے لہٰذا ہم جتنا زیادہ شعور اجاگر کریں گے اتنا ہی ہم سب کے لیے بہتر ہے۔
وقت اشاعت : 13/10/2021 - 14:57:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :