صبا قمر کا کیپشن ثروت گیلانی کو بھا گیا

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:15

صبا قمر کا کیپشن ثروت گیلانی کو بھا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اٴْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔صبا قمر نے انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اٴْنہیں سیاہ مغربی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صبا قمر کی اِن خوبصورت تصویروں کی طرح اٴْن کی جانب سے پوسٹ پر دیا گیا کیپشن بھی نہایت خوبصورت ہے۔صبا قمر کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’لوگوں کو دل کی آنکھوں سے دیکھیں۔‘صباقمر کی اِن تصویروں کی جہاں مداح و فالوورز خوب تریفیں کر رہے ہیں وہیں معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا بات ہے۔‘

وقت اشاعت : 13/10/2021 - 21:15:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :