عمران عباس نے زندگی کامیاب بنانے کے گٴْر شیئر کر دیئے

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:15

عمران عباس نے زندگی کامیاب بنانے کے گٴْر شیئر کر دیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) دنیا بھر کے خوبصورت چہروں میں شمار کیے جانے والے پاکستانی اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر زندگی بہتر بنانے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔عمران عباس نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک سال کے دوران زندگی میں بہتر اور مثبت بدلائو لانے سے متعلق 8 ٹپس دی گئی ہیں۔عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’8 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں تجویز کیا گیا ہے کہ بہتر اور مثبت زندگی حاصل کرنے کے لیے ’شکایت کے بجائے تعریف کریں اور روزانہ خوش قسمت ہونے پر شکر ادا کریں۔‘’تنہائی کو گلے لگائیں اور اس عمل میں اپنی تشکیل دوبارہ کریں۔‘’منفی لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔‘ ’اپنے خیالات پر قابو رکھیں، یاد رکھیں جو آپ بیج بوئیں گے منفی یا مثبت، وہی اٴْگے گا۔‘’جو ہنر آپ سیکھنا چاہتے ہیں اٴْس پر اپنی پوری محنت لگا دیں۔‘ ’زندگی میں جو کچھ حاصل کرنے کا سوچا سب حاصل کریں اور پیچھے نہ ہٹیں۔‘’اپنے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ ورزش کریں۔‘’آخری مشورہ! اپنی ہر غلطی سے سیکھیں‘۔
وقت اشاعت : 13/10/2021 - 21:15:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :