جہانگیر کی پیدائش کے بعد تیمور زیادہ ذمہ دار ہوگیا ہے، سیف علی خان

میں اور کرینہ کام کیساتھ گھر کو بھی وقت دیتے ہیں ،چھٹیاں ساتھ گزارتے ہیں، اداکار

بدھ 13 اکتوبر 2021 21:22

جہانگیر کی پیدائش کے بعد تیمور زیادہ ذمہ دار ہوگیا ہے، سیف علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر کی پیدائش کے بعد بڑا بیٹا تیمور زیادہ ذمہ دار ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے چھوٹے بیٹے جہانگیر کی پیدائش کے بعد تیمور کے رویے میں آنے والے بدلا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیمور میں یقینی طور پر ایک تبدیلی آئی ہے، پہلے وہ چھوٹا تھا لیکن اب وہ بڑا بھائی ہے۔

سیف علی خان نے کہا کہ تیمور کو زومبی اور فوج میں بہت دلچسپی ہے اور وہ اپنے کھیل سے چھوٹے بھائی کو بہت ہنساتا ہے۔اداکار نے لاک ڈان کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہلاک ڈان ہمارے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، ہمارے خاندان کے بچے پیارے اور پرسکون ہیں، ہم کھانا پکاتے تھے، موسیقی سنتے تھے، کتابیں پڑھتے تھے اور ساتھ ہی کام بھی کرتے تھے جس کی وجہ سے لاک ڈان اچھا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اور کرینہ کام کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کو بھی وقت دیتے ہیں جس طرح ہمارے لیے گھر ضروری ہے، اسی طرح کام بھی ضروری ہے، ہم چھٹیاں ساتھ گزارتے ہیں، بچوں اور فیملی کو وقت دیتے ہیں اور اس طرح نجی زندگی اور کام میں توازن برقرار رہتا ہے۔سیف علی خان نے مزید کہا کہ میں اور کرینہ گھریلو زندگی کو بہت انجوائے کرتے ہیں، ہم دونوں کے لیے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے اور ایک دوسرے کے لیے کھانا پکانے اور جسے آپ خاندانی ماحول کہتے ہیں اس سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہے لیکن بہترین زندگی کے لیے کام کرنا بھی ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 13/10/2021 - 21:22:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :