نارتھ امریکن باکس آفس پر رواں ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار

منگل 19 اگست 2014 12:09

نارتھ امریکن باکس آفس پر رواں ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) نارتھ امریکن باکس آفس پر رواں ہفتے بھی ننجاز کا راج برقرار ہے فلم نے دی ایکسپینڈیبلز تھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔نارتھ امریکن باکس آفس پر ان دنوں ننجاز کی دھوم مچی ہے۔ جس نے بھاری بھرکم بجٹ سے تیار ہونے والی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز نے ہالی ووڈ کی بھاری معاوضہ لینے والی کاسٹ سے سجی فلم دی ایکسپینڈیبلز تھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مشہور زمانہ کارٹون کریکٹر ننجا ٹرٹلز پر مبنی فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انکا ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا، جس کا کردار ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ میگن فوکس نبھا رہی ہیں۔ ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز دو کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر سمیٹتے ہوئے اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/08/2014 - 12:09:53