آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے، کمال راشد کا دعوی

ْامید ہے آریان جیل کے ناقابل برداشت درد کو بہادری سے برداشت کر پائیں گے، بالی ووڈ اداکار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:24

آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے، کمال راشد کا دعوی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دعوی کیا ہے کہ آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔کمال راشد نے ٹوئٹر پر کروز شپ منشیات کیس میں مزید پیش رفت سامنے آنے کے بعد این سی بی پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ این سی بی آریان خان کو 20اکتوبر تک جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مطلب یہ کہ آریان خان کو ایک جہنم سے گزرنا ہے۔کمال راشد نے آریان خان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ وہ اس ناقابل برداشت درد کو بہادری سے برداشت کر پائیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2021 - 22:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :