ابھیشک بچن نئی فلم میں کرکٹر کا کردار ادا کریں گے

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 11:44

ابھیشک بچن نئی فلم میں کرکٹر کا کردار ادا کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن فلمساز، اسکرین رائٹر آر بلکی (آر بالا کرشنن) کی نئی فلم میں کرکٹر کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپورٹس ڈرامہ فلم کیلئے ابھیشک اور آر بلکی کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہیں۔ اس فلم میں جونیئر بچن ایک لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین کا کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل آر بلکی نے ابھیشک کے والد اور بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ تین فلمیں کرچکے ہیں جن میں ’چینی کم‘، ’پا‘ اور ’شمیتابھ‘ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2021 - 11:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :