منی لانڈرنگ کیس، نورا فتحی ٹیم کا وضاحتی بیان، متاثرہ قرار دیدیا

نورا فتحی کسی بھی نوعیت کی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، وہ ملزمان کو جانتی ہیں نہ ہی ان کیساتھ کبھی رابطے میں رہی ہیں، بیان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 11:44

منی لانڈرنگ کیس، نورا فتحی ٹیم کا وضاحتی بیان، متاثرہ قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نورا فتحی کی ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نورا فتحی اس کیس کے متاثرین میں شامل ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ سے متعلق زیر تفتیش کیس کے حوالے سے نورا فتحی کی ٹیم نے وضاحت جاری کی ہے۔کینیڈین نژاد بھارتی ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلبی پر حاضر ہوئیں اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں 2 ملزمان چندرا شیکھر اور اٴْن کی اہلیہ پہلے ہی گرفتار ہیں اور نورا فتحی کو اسی جوڑے سے ملی مبینہ معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وضاحتی بیان میں ٹیم نے موقف اختیار کیا کہ نورا فتحی خود اس کیس میں متاثرہ ہیں اور وہ حکام سے تعاون کررہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نورا فتحی سے متعلق میڈیا میں کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں، جن پر ڈانسر و اداکارہ کی طرف سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود اس معاملے کی متاثرہ اور گواہ ہیں، وہ تفتیشی حکام کے لیے معاون و مدد گار ہیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ہم یہ صاف کردینا چاہتے ہیں کہ نورا فتحی کسی بھی نوعیت کی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، وہ ملزمان کو نہ تو جانتی ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کبھی رابطے میں رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 11:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :