’غدر‘ کا سیکوئل آئندہ سال ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 11:53

’غدر‘ کا سیکوئل آئندہ سال ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول فلیم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کی ٹیم نے سیکوئل کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نئی فلم کو سال 2022 میں ریلیز کردیا جائے گا۔گزشتہ چند سال سے خبریں تھیں کہ 2001 کی مقبول فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل بنانے پر کام جاری ہے اور رواں برس جولائی میں پہلی فلم کے ہدایت کار انیل شرما نے تصدیق کی تھی کہ نئی فلم پر کام جاری ہے۔

فلم کی ٹیم اور پروڈکشن ہائوس نے فلم کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔’غدر‘ کے سیکوئل کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ’زی اسٹوڈیو‘ نے ٹوئٹ کی کہ شائقین کا دو دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، جلد ہی نئی فلم کو جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکار سنی دیول نے بھی فلم کا موشن پوسٹر جاری کیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ نئی فلم میں پرانی فلم کی کاسٹ شامل ہوگی۔

پرموشن پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی فلم میں سنی دیول کے ساتھ ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل اور ان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اتکرش شرما بھی ہوں گے۔پوسٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی تھی کہ نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔پرانی فلم کی کہانی میں سنی دیول کو اپنی اہلیہ امیشا پٹیل اور بیٹے کو پاکستان سے بھارت لے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔فلم کی ٹیم نے اگرچہ تصدیق کی ہے کہ نئی فلم کو 2022 میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 11:53:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :