پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ) فاروق فیروز خان (مرحوم ) کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم جاری کر دی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:37

پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ) فاروق فیروز خان (مرحوم ) کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاک فضائیہ نےایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ) فاروق فیروز خان (مرحوم ) کی زندگی پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی ہے  جو 10 اکتوبر 2021  کو اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال  کر گئےتھے  ،وہ 17 اگست 1939 کو پیدا  ہوئے  اورپی اے ایف پبلک سکول سرگودھا سےسینئر کیمبرج مکمل کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں تربیت کے لیے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

انہیں تین سال تک متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں فائٹر ونگ کی کمان کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی دونوں جنگوں میں حصہ لیا اور شجاعت و بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ انہوں نے مارچ 1991 سے  نومبر 1994 تک پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ مزید برآں وہ نومبر 1994 سے نومبر 1997 تک پاکستان مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات رہے۔ پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 12:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :