کیاعاطف اسلم کا انسٹاگرام اکائونٹ ان کی اہلیہ چلاتی ہیں

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:21

کیاعاطف اسلم کا انسٹاگرام اکائونٹ ان کی اہلیہ چلاتی ہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) معروف گلوکار عاطف اسلم کے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کا اکائونٹ ان کی اہلیہ استعمال کرتی ہیں ۔عاطف اسلم کی حالیہ پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حیران اس وقت ہوئی جب انہوں نے پوسٹ کا کیپشن پڑھا جس میں لکھا تھا کہ آپ بلاشبہ سب سے زیادہ مزاحیہ، سب سے پیارے ، محنتی، ہوشیار، چالاک اور خوبصورت انسان ہیں۔

مزید یہ لکھا گیا کہ اس تصویر میں دوسرا شخص میرا شوہر ہے مجھ سے شادی کرنا آپ کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا، میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔اس کیپشن سے مداحوں کو اندازہ ہوا کہ گلوکار کے اکائونٹ سے یہ پوسٹ ان کی اہلیہ نے کی ہے کیونکہ انہوں نے یہ بتایا کہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دیں ۔بعدازاں مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا تانتابندھ گیا۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 14:21:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :